اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے متنازع فیصلوں سے سپریم کورٹ کو تقسیم کردیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جس طرح اپنے متنازعہ فیصلوں سے سپریم کورٹ جیسے معزز ادارے کوتقسیم کیا ہے اور اس کو ملک کے سپریم ادارے پارلیمنٹ سے محاذ آرائی کی پوزیشن پر لاکراس ملک اورریاست کو جس طرح کے بحران میں مبتلاکیا ہے اس کاواحدحل اب ان کا استعفیٰ ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کو بغیرکسی تاخیرکے اب استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
چیف جسٹس بغیر کسی تاخیر کے مستعفی ہو جائیں، مولانا فضل الرحمن
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
