Saturday, March 21, 2026
ہومپاکستانسابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کیخلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت ملتوی

سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کیخلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے طیبہ گل کی جانب سے سابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب)شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔
طیبہ گل اور سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم عدالت پیش ہوئے۔
طیبہ گل کے وکیل نجی مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے۔
جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے پر سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے تھے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔