ہومدنیاچین کا اسرائیل، فلسطین کشیدگی پر اظہار تشویش

چین کا اسرائیل، فلسطین کشیدگی پر اظہار تشویش

بیجنگ:چین کے خصوصی سفیر برائے مشرق وسطی امور ژائی جون نے کہا ہے کہ چین کو اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق چینی سفیر ژائی جون نے کہا کہ چین تمام فریقوں بالخصوص اسرائیل سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی مسائل کے جلد اور مناسب حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مسجد اقصی کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کیا تھا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔