Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستانکورونا، سندھ میں 15 روز کے لیے آٹھویں جماعت تک کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ

کورونا، سندھ میں 15 روز کے لیے آٹھویں جماعت تک کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ

کراچی، محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں آٹھویں جماعت تک کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک 6 اپریل بروز منگل سے اگلے 15 روز کے لیے فزیکل کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے، کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔