Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانپی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی کوشوکازنوٹس بھیجنے کاحتمی فیصلہ

پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی کوشوکازنوٹس بھیجنے کاحتمی فیصلہ

اسلام آباد، اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نے پیپلزپارٹی کو اور عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کو شو کاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ دونوں جماعتوں کو شوکاز نوٹس پر اتفاق ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس کے بعد ناضابطہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور اے ین پی کے خلاف درخواست پی ڈی ایم قیادت کو موصول ہوگئی ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان باضابطہ مشاورت بھی ہوئی۔اطلاعات ہیں کہ پی ڈی ایم قیادت کی مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔شوکاز نوٹس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی سے اتحاد کے فیصلوں کی خلاف ورزیوں پر وضاحت مانگی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔