Monday, February 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزسینیٹ نے سود کے خاتمے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

سینیٹ نے سود کے خاتمے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

اسلام آباد: سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔سینیٹ میں ربا کے خاتمے سے متعلق قرارداد پیش ہوئی۔ قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی اکنامی سود فری ہو ، حکومت سود کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی ہیں۔ چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔