ہومبریکنگ نیوزجسٹس فائز عیسی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

جسٹس فائز عیسی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد (سب نیوز)جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ۔
حکومت نے عدالت عظمی کے فیصلے کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس اور دیگر متفرق درخواستیں واپس لینے کی استدعا کردی
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 48(1)اور وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق کیوریٹیو ریویو ریفرنس اور نظرثانی کی متفرق سول اپیلیں واپس لیتے ہیں،
پی ٹی آئی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں فیصلے کے خلاف کیوریٹیو ریویو اور نظرثانی کی متفرق سول درخواستیں دائر کی تھیں
قاضی فائز عیسی بنام صدر پاکستان و دیگر کے عنوان سے 9 سول متفرق درخواست دائر ہوئی تھیں
درخواست میں موقف اپنای گیا کہ 2020 میں دائر ان سول متفرق درخواستوں میں 296، 297، 298، 299، 300، 301، 308، 309 اور 409 شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس اور متفرق سول درخواستیں واپس لینے کی منظوری دی تھی
سپریم کورٹ کے وکیل انیس محمد شہزاد کی جانب سے کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کی گئی

sc

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔