اسلام آباد:وفاقی وزیرخورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بحران پیچھے رہ گیا،آئینی بحران نے ملک کو لپیٹ میں لے لیا ہے
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ سیاسی بحران حل کرنے کی بجائے سنگین آئینی بحران پیدا کردیاگیا،آئینی وسیاسی بحران کے حل کیلئے کوئی ادارہ بچا نہ ہی شخصیت،بند گلی میں پہنچ چکے،اگرراستہ بن سکتا ہے تو وہ فل کورٹ ہے۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ تجربے سے بتا رہا ہوں وقت بہت کم ہے،حل نہ نکالا تو کچھ بھی ہوسکتا،کچھ غلط ہوا تو اہم ادارے اس کے ذمہ دار ہوں گے۔باربارکہہ رہا ہوں اب صرف فل کورٹ،صرف فل کورٹ ورنہ صرف پچھتاوا۔
وفاقی وزیرخورشید شاہ نے کہا عمران خان کو مسلط کرنا ہی ملک کو درپیش خرابی کی اصل بنیاد ہے،ضد اورانا نے ملک کو اس دلدل تک پہنچایا ہے۔
بند گلی میں پہنچ چکے،فل کورٹ ورنہ صرف پچھتاوا،خورشید شاہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
