ہومبریکنگ نیوزبھارت تکبر کے ساتھ عالمی کرکٹ کو چلانا چاہتا ہے، عمران خان

بھارت تکبر کے ساتھ عالمی کرکٹ کو چلانا چاہتا ہے، عمران خان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کرکٹ میں متکبرانہ رویہ اختیار کرتا ہے جیسے وہ عالمی کرکٹ میں سپر پاور ہو۔

برطانوی ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیا کہ بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اسپانسرز کی وجہ سے سپر پاور جیسا گھمنڈ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کرکٹ کو سپر پاور کے تکبر کے ساتھ ڈکٹیٹ کرتا ہے، وہ فیصلہ کرتا ہیکہ کس کو کھیلنا چاہییکس کو نہیں کھیلنا چاہیے، بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل کا حصہ نہیں، میرے لیے حیران کن ہیکہ بھارتی بورڈ نے پاکستان کے کھلاڑیوں کو باہر رکھا ہوا ہے جو تکبر کی نشاندہی کرتا ہے۔ اگر بھارت پاکستان کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا ہے تو پاکستان کو اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان کے پاس خود اپنی کوالٹی لیگ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔