Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانکورونا کی تیسری لہر کا زور، مزید 84 اموات،4723 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کی تیسری لہر کا زور، مزید 84 اموات،4723 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد،پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 84 افراد انتقال کرگئیجس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 697 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 723 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 28 ہزار 356، سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار 173، خیبر پختونخوا میں 90 ہزار 262، بلوچستان میں 19 ہزار 679، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45، اسلام آباد میں 60 ہزار 197 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 176 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 3 لاکھ 47 ہزار 730 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 186 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 9 ہزار 691 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 84 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 697 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 523، سندھ میں 4 ہزار 506، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 417، اسلام آباد میں 574، بلوچستان میں 211، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 363 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔