Monday, December 23, 2024
ہومپاکستانشیخوپورہ'دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا نے سے 1خاتون موقع پر جاں بحق

شیخوپورہ’دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا نے سے 1خاتون موقع پر جاں بحق

شیخوپورہ،دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 1 خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ 8 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مطابق اسلام آباد سے لاہور کی طرف جاتے ہوئے ہرن مینار انٹرچینج کے قریب تیز رفتار دو مسافر بسیں بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بس میں سوار 35 سالہ عزرا بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ فضیلت، آصف، اعجاز، وقار یونس، شاہد، فیصل، بشیر،اور عبداللہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ایف ڈبلیو اوکی امدادی ٹیم نے موقع فسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔