لاہور،لاہور کی بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی ہے۔جہانگیر ترین اور علی ترین نے حال ہی میں ایف آئی اے میں درج کیے جانے والے مقدمے میں اپنی ضمانتیں کرائی ہیں جس کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کو دونوں شخصیات کو 7 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔بینکنگ کورٹ نے آئندہ سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے سے تمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)لاہورکی تحقیقاتی ٹیم نے3 ارب14 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کا مقدمہ 22 مارچ کو درج کیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے پلپ کمپنی میں مبینہ طور پر اربوں روپے کے غیرقانونی شیئر منتقل کیے۔ایف آئی آر کے مطابق جے ڈی ڈبلیو سے پلپ کمپنی میں شیئرز فراڈ کے ذریعے منتقل کیے گئے جب کہ کمپنی کے باقی عہدیداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔
ایف آئی اے مقدمات میں جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔