اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم کے دوران سیکٹر ایف ٹین،ایف الیون،جی نائین اورمارگلہ روڈ پر35سے زائدگھر کے باہر موجودفنسسز،جالیاں،رکاوٹیں، اسٹیل کیجز،کیبن،پنجرے،گرین شیٹس اورجالیوں سمیت دیگر اسی نوعیت کی غیرقانونی تجاوزات کو مسمار کیاگیا ۔مذکورہ آپریشن شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی کیاگیاہے۔جبکہ آئندہ بھی آپریشن بلا ناغہ ہفتہ وار چھٹیوں میں بھی جاری رہے گا۔ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی میں مزکورہ آپریشن کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے شعبہ انفورسمنٹ کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،جبکہ اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
سی ڈی اے کا ایف 10،11،جی9 ،مارگلہ روڈ پرتجاوزات کے خلاف آپریشن
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔