Sunday, December 22, 2024
ہومدنیاتائیوان میں تیز رفتار ٹرین کو حادثہ،40افراد ہلاک

تائیوان میں تیز رفتار ٹرین کو حادثہ،40افراد ہلاک

تائی پے،تائیوان میں تیز رفتار ٹرین ٹنل سے ٹکرا گئی،حادثے میں 40افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان کے شہرہوالیئن میں ٹرین کی 4 بوگیاں ایک ٹنل میں پٹڑی سے اتر کر ٹنل کی دیواروں سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں40 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ریسکیو ٹیم کے مطابق ٹرین کی بوگیوں میں پھنسے 76افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن حادثہ ٹنل میں ہونے کے باعث امدادی کام میں دشواری کا سامنا ہے،4 بوگیوں سے 80 سے 100 مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق حادثے کا شکار ٹرین میں 350سے زائد مسافرسوارتھے،408 تروکوایکسپریس تائیوان کے باقاعدہ ٹرین نیٹ ورک میں سب سے تیز رفتارٹرین میں سے ایک ہے جس کی رفتار130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔