Sunday, December 22, 2024
ہومتازہ ترینکورونا میں مبتلا بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر اسپتال منتقل

کورونا میں مبتلا بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر اسپتال منتقل

ممبئی ،کورونا وائرس میں مبتلا بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر اسپتال میں داخل ہوگئے۔سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے 27 مارچ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی جس میں انہو ں نے کہا کہ انہیں معمولی نوعیت کی علامات ہیں تاہم ان کے گھر میں تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر پہلے گھر میں قرنطینہ گزار رہے تھے تاہم اب وہ اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں جس کی تصدیق خود بھی انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کی۔سچن ٹنڈولکر نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر ڈاکٹرز کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں، امید ہے چند ہی روز میں گھر واپسی ہوگی۔سچن ٹنڈولکر نے دعا کرنے اور نیک تمناوں کے اظہار پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔