Monday, December 23, 2024
ہومکھیلسعودی عرب نے قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا عندیہ دے دیا

سعودی عرب نے قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا عندیہ دے دیا

ریاض ،سعودی عرب نے کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے اپنی قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا عندیہ دے دیا۔ سعودی عرب نے مسابقتی نیشنل کرکٹ ٹیم بنانے پر نگاہیں مرکوز کرلی ہیں اور وژن 2030 کے تحت کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا، جس کے تحت قومی کرکٹ ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ سعودی عرب میں ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے 80 لاکھ سے زائد شہری موجود ہیں، یہ ان ممالک کے شہری ہیں جہاں کرکٹ انتہائی مقبول ہے۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں اور کالجز کی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کرایا جائے گا، جس کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جبکہ ایشیا سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بھی موقع دیا جائے گا۔شہزادہ سعود بن مشال السعود کا اس چیمپن شپ کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ سعودی عرب کی تاریخ میں کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہو گا۔ہمارے پاس اس بڑے مقابلے میں مملکت کے 11 شہروں کے 100 سے زائد گرانڈز میں کھیلنے کے لیے سات ہزار سے زائد کھلاڑی اور تین سو 60 ٹیمیں موجود ہیں۔اس مقابلے کی تیاری سے ریاض، دمام، جبیل، مدینہ، جدہ، تبوک، ینبع، ابھا، جازان، القصیم اور نجران میں کرکٹ کے مقابلے نظر آئیں گے۔نیشنل کرکٹ چیمپین شپ کے پہلے ہفتے میں دو سو 14 ٹیموں کے درمیان ایک سو سات میچز کھیلے جائیں گے۔ دوسرے ہفتے میں ایک سو 70 ٹیموں کے درمیان 85 میچز ہوں گے۔تیسرے ہفتے میں دو سو 26 ٹیموں کے درمیان ایک سو 13 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ چوتھے اور آخری ہفتے میں جو 26 مارچ کو مکمل ہو گا دو سو 88 ٹیموں کے درمیان ریکارڈ ایک سو 44 مقابلوں کا انعقاد ہو گا اور ان میں پانچ ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔