Sunday, September 8, 2024
ہومشوبزمعروف بھارتی اداکارہ کرن کھیر بلڈ کینسر میں مبتلا ہو گئیں

معروف بھارتی اداکارہ کرن کھیر بلڈ کینسر میں مبتلا ہو گئیں

ممبئی ،معروف بھارتی اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن کرن کھیر بلڈ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ان کے شوہر اور مشہور اداکار انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر مداحوں کو کرن کھیر کی بیماری کے حوالے سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کرن میں بلڈ کینسر کی ایک قسم ملٹیپل مائیلوما کی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی ان کا علاج چل رہا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر اس بیماری سے نکل آئیں گی۔ ہم شکر گزار ہیں کہ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہی ایک فائٹر رہی ہیں اور ہر چیز کا بہادری سے مقابلہ کرتی ہیں۔انوپم کھیر نے مزید لکھا کہ وہ بہت رحمدل ہیں یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ ان سے پیار کرتے ہیں۔ لہذا اپنی دعاوں میں ان کے لیے محبت کا اظہار کرتے رہیے۔انہوں نے بتایا کہ وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں اور ہم تمام لوگوں کے پیار اور تعاون کے شکر گزار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔