Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانمریم نواز کے پی پی 149سے کاغذات نامزدگی چیلنج

مریم نواز کے پی پی 149سے کاغذات نامزدگی چیلنج

مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے ہیں۔تحریک انصاف کے امیدوار حافظ ذیشان رشید نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 149 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردئیے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کے تحت چیلنج کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے امیدوارحافظ ذیشان رشید نے اپنے اعتراضات میں کہا ہے کہ مریم نواز عدالت سے سزا یافتہ ہیں، ان کے کاغذات نامزدگی پر تصدیق کنندہ کا نام ہی موجود نہیں ہے۔مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پنجاب کے 3، 3 حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئیحافظ ذیشان نے اپنے اعتراضات میں یہ بھی کہا ہے کہ مریم نواز کے گوشوارے کے صفحے پر بھی دستخط موجود نہیں، جب کہ کاغذات پر دستخط شناختی کارڈ والے دستخط سے مختلف ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔