Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانوفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب ،بڑے فیصلوں کی منظوری متوقع

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب ،بڑے فیصلوں کی منظوری متوقع

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا، اجلاس میں پارلیمان میں مشترکہ اجلاس کے فیصلوں پر غور ہو گا۔اجلاس میں اہم قانون سازی پر بھی وفاقی کابینہ میں غور ہو گا، ملکی سیاسی صورتحال اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف احتجاج کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، گزشتہ روز ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سامنے آنے پر اراکین احتجاج کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کے خلاف مبینہ گفتگو پر اراکین اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، حکومتی اراکین نے ثاقب نثار مخالف پلے کارڈز ایوان میں پہنچا دیئے، پلے کارڈز پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نعرے درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔