Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستانیوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں 90روز کی کمی

یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں 90روز کی کمی

اسلام آباد (سب نیوز )صدر پاکستان عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں 90روز کی کمی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے سزائوں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، جس کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکیں، اور 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔سزائوں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، اس کے علاوہ اس کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔صدر کی جانب سے سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔