Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانصدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی

اسلام آباد(سب نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نئی حکومتوں کے قیام کے باعث کی گئی ہے، پنجاب سے ایس ایم تنویر، وزیر توانائی، صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور ہنر سازی کو بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل تعینات کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا سے حمایت اللہ خان، مشیر خزانہ اور توانائی کو بطور قومی اقتصادی کونسل تعینات کیا گیا، صدر مملکت نے تشکیل نو کی منظوری آئین کے آرٹیکل 156 ایک کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔