Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستانوزیراعلی ہاوس خیبرپختونخوا کے 6ملازمین کورونا وائرس کا شکار

وزیراعلی ہاوس خیبرپختونخوا کے 6ملازمین کورونا وائرس کا شکار

پشاور،وزیراعلی ہاوس اور دفتر کے 6 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے سی ایم ہاوس اور دفتر کے ملازمین کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلی ہاوس کے تمام ملازمین کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور وزیراعلی محمود خان نے معمول کی سرگرمیاں محدود کردیں جب کہ وزیراعلی سے منتخب عوامی نمائندوں کی ملاقاتیں بھی محدود کردی گئی ہیں۔دوسری جانب وزیراعلی کے پی محمود خان نے مزید کہا کہ کورونا وبا کی شدت میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے لہذا عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ماسک استعمال کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔