Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانسندھ ہائی کورٹ کا نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کا نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

کراچی، سندھ ہائیکورٹ نے پی پی پی رہنما نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا، پیپلز پارٹی رہنما کو 9 اپریل سے 19 مئی تک ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کراچی میں نثار کھوڑو کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نثار کھوڑو کے خلاف نیب 3 انکوائریاں کر رہا ہے، خدشہ ہے کہ ملزم ملک سے باہر جانے کے بعد وطن واپس نہیں آئیں گے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نثار کھوڑو کو باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔نثار کھوڑو کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نثار کھوڑو کی فیملی ملک سے باہر مقیم ہے، کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے باعث نثار کھوڑو فیملی سے نہیں ملے۔نثار کھوڑو کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے نکال کر انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بے نثار کھوڑو کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کانام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی ، عدالت نے کہا کہ نثار کھوڑو 9 اپریل سے 19 مئی 2021 تک ملک سے باہر جا سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔