نئی دہلی، مشہور موسیقار اور گلوکار بپی لہری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور گلوکار بپی لہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکار کو ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ بپی لہری میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کرایا گیا تو بدقسمتی سے وہ مثبت آیا۔بپی لہری کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔گلوکار کے ترجمان نے کہا ہے کہ بپی لہری نے اپیل کی ہے جو لوگ حالیہ دنوں میں ان کے ساتھ رہے ہیں وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کروا لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مشہور موسیقار اور گلوکار بپی لہری کورونا وائرس کا شکار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔