Monday, February 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ نے رمضان المبارک کیلئے عدالتی اوقات کار جاری کر دیے

سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کیلئے عدالتی اوقات کار جاری کر دیے

اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

نوٹیفیکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں سپریم کورٹ کے اوقات کار پیر سے ہفتہ صبح 8:30 سے 1:30 بجے ہو گی۔

رمضان المبارک جمعے کو سپریم کورٹ صبح 8:30 سے 12 بجے تک کیسز پر سماعت کرے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی انتہائی اہم نوعیت کے کیسز پر درخواست آفیشل اوقات کار کے ختم ہونے سے ایک گھنٹے تک وصول کی جائے گی۔

سپریم کورٹ کی لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ رجسٹریز میں اوقات کار کی پابندی کی جائے، نوٹیفکیشن

sp

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔