لاہور(سب نیوز)تحریک انصاف کی جانب سے زمان پارک میں پولیس آپریشن پر ردعمل میں کہا گیاہے کہ پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے زمان پار ک کے ملازمین پر تشدد کیا ،باورچی اور دیگر ملازمین کو گرفتار کرلیاگیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کے دوران اندرموجود عمران خان کے ذاتی ملازمین پر اہلکاروں نے شدید تشدد کیا اور ان کو مارا پیٹا،موبائل فونز بھی چھین لیے جو قابل مذمت ہے ۔
