Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستان’’زمان پارک کے اندر سے جنات کی پولیس پر فائرنگ‘‘

’’زمان پارک کے اندر سے جنات کی پولیس پر فائرنگ‘‘

لاہور(سب نیوز)’’عمران خان کہتا ہے کہ میرے گھر میں صرف جادوگرنی موجود ہے تو پھر اندر سے جنات فائرنگ کررہے ہیں‘‘۔

یہ بات وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کے دوران کہی۔انہوں نے کہاکہ پولیس کا زمان پارک میں جاری گرینڈ آپریشن مکمل ہو گیاہے ، پولیس تجاوزات ہٹانے کے بعد واپس روانہ ہو چکی ہے لیکن اس دوران کئی اہم واقعات بھی دیکھنے میں آئی جن میں مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ اور پٹرول بم بھی پھینکا گیا ۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بھی زمان پارک میں جاری صورتحال کو ٹی وی پر دیکھا اور جب پریس کانفرنس کیلئے آئے تو تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا، انہوں نے کہا کہ ”عمران خان کہتاہے کہ میرے گھر پر جادوگرنی کے سوائے کوئی نہیں ہے ، جب پولیس گئی تو اندر سے فائر ہو رہے ہیں، اندر اگر کوئی نہیں ہے توپھر اندر سے جنات فائر کر رہے ہیں؟، پولیس کہہ رہی ہے کہ اندر سے سٹریٹ فائر کر رہے ہیں، اس ملک میں ہو کیا رہاہے۔“

یاد رہے کہ عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں تاہم انہیں قافلے سے الگ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جبکہ لاہور میں زمان پارک پر پولیس نے گرینڈ آپریشن بھی کیا جس دوران تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو حراست میں لیا گیاہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔