Wednesday, December 31, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی اسلام آباد عدالت پیشی،سیکیورٹی انتظامات کی تفصیلات طے

عمران خان کی اسلام آباد عدالت پیشی،سیکیورٹی انتظامات کی تفصیلات طے

اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد سے آر پی او راولپنڈی، ڈی آئی جی سکیورٹی اورعمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز کی ملاقات،عمران خان کی ممکنہ حاضری کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کی تفصیلات طے ہوگئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق سکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

شبلی فراز نے ایف ایٹ کی عدالتوں کو سماعت کے لئے خصوصی طور پر جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔آئی جی اسلام آباد کی طرف سے متعلقہ اداروں سے تجویز پر غور کی درخواست کی جائے گی۔ عمران خان کی سکیورٹی کے لئے چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف سکیورٹی آفیسر شبلی فراز کے توسط سے لاہور میں عمران خان کی ٹیم سے رابطہ کریں گے۔چیف سکیورٹی آفیسر کا لاہور جانے کا امکان تاکہ سکیورٹی سے متعلق مزید تفصیلات طے کی جا سکیں۔عدالتی احکامات کے مطابق محدود افراد کو عدالتی احاطے میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔اس ضمن میں عدالت سے ضابطہ اخلاق کے اجرا کی درخواست کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔