Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے اچانک لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے اچانک لاہور پہنچ گئے

لاہور (سب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اولڈ (حج) ٹرمینل پر وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے لینڈ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو علامہ اقبال ایئرپورٹ سے سخت سکیورٹی میں ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پہنچایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔