Wednesday, December 31, 2025
ہومپاکستانچیئرمین سی ڈی اے وزیراعظم سے وعدہ وفا کرنے میں ناکام ، بھارہ کہو بائی پاس افتتاح کھٹائی کا شکار

چیئرمین سی ڈی اے وزیراعظم سے وعدہ وفا کرنے میں ناکام ، بھارہ کہو بائی پاس افتتاح کھٹائی کا شکار

اسلام آباد(سب نیوز)بھارہ کہو بائی پاس حادثات، منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا،منصوبے کی تکمیل پر 3 ماہ لگیں گے، تعمیراتی کمپنی نے سی ڈی اے کو بتا دیا۔تعمیراتی کمپنی ذرائع کے مطابق گارڈرز اور بیمز کی تیاری میں وقت درکار ہے، منصوبے کو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے تحت آگے بڑھایا جائیگا، بائی پاس منصوبے پر جلد بازی پہلے بھی حادثات کا باعث بنی، بائی پاس منصوبہ حادثات پر کمیشن کی تحقیقات جاری سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے اپنی اپنی رپورٹس جمع کروا دیں۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے منصوبے پر دونوں حادثات کو انسانی غلطی قرار دے دیا، ٹرک کی ٹکر کے باعث پِلر کی شٹرنگ گرنے پر کارگو کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی سفارش کی ہے ۔ گارڈر گرنے کے واقعہ میں ٹھیکدار ، پراجیکٹ منیجر ، شفٹ انچارج اور کرین آپریٹر ذمہ دار قرار دیدیا۔ذرائع کے مطابق کرین آپریٹر نے پانچویں گارڈر کو صحیح رکھنے کی بجائے ٹیڑھا رکھا تھا۔سی ڈی اے رپورٹ کے مطابق کرین آپریٹر نے گارڈر فکس کرنے کی بجائے کرین کو نیے گارڈر کے لیے ہٹا دیا، کرین حادثے کے باعث منصوبے کی منصوبہ بندی دوبارہ کرنے کی بھی سفارش کی ،منصوبہ ری شیڈیول ہونے سے 23 مارچ کی ڈیڈ لائن پر مکمل نہیں ہو پائے گا ،چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کاروائی کریں گے، پے در ہے حادثات کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے، منصوبہ پر کشمیر جانے والی ٹریفک کے لیے روڈ کھول رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یکم اکتوبر 2022 کو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔وزیراعظم نے 23 مارچ تک منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔