Thursday, January 29, 2026
ہومتازہ تریندرختوں کی غیر قانونی کٹائی ،سی ڈی اے عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی

درختوں کی غیر قانونی کٹائی ،سی ڈی اے عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی

اسلام آباد(سب نیوز)میلوڈی مارکیٹ میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا معاملہ ،سینئرسپیشل میجسٹریٹ سی ڈی اے نے معروف برانڈ کے مالک کو سزا سنا دی ۔
سینئر سپیشل میجسٹریٹ سردار آصف نے ملزم کو تین دن قید با مشقت کی سزا سنائی۔
ملزم فہیم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔
لارنسپور برانڈ کے مالک کو 50 ہزار روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئیْ
ملزم نے بوہڑ کے درختوں کو بے دردی سے کاٹا،درختوں کی کٹائی سے متعلق ملزم کے پاس کوئی این او سی نہیں تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔