Wednesday, January 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزحمزہ شہباز اور مریم نواز کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

حمزہ شہباز اور مریم نواز کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے سیاسی میدان میں بڑا فیصلہ کر لیا ہے، مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ن لیگ کے دونوں رہنما آج کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ، مریم نواز پی پی 150 اور حمزہ شہباز شریف پی پی 146 یا 147 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں ن لیگ جلد ہی جلسوں کا شیڈول جاری کرے گی۔
خیال رہے کہ حمزہ شہباز چار ماہ کے عرصے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے جبکہ مریم نواز پہلے سے مختلف شہروں میں جا کر ورکر کنونشنز میں کارکنان کو موبلائز کر رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔