اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے اٹلی کشتی حادثے کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم عبیداللہ مرکزی ملزم آفاق کا بھائی ہے، ملزم پاکستان سے رقم وصول کرتا اور لیبیا میں مقیم بھائی کو بھیجتا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اٹلی اور لیبیا میں کشتی ڈوبنے کے دو واقعات ہوئے تھے جن میں مجموعی طور پر 7 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔
اس سے قبل ایف آئی نے گجرات میں ہی کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ واقعات میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز گرفتارکیے تھے۔
اٹلی کشتی حادثے میں ملوث ملزم گجرات سے گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
