Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانتقسیم کشمیر کا شوشہ اپوزیشن نے چھوڑا ،ایسا کوئی فارمولا زیربحث نہیں ، تنویر الیاس

تقسیم کشمیر کا شوشہ اپوزیشن نے چھوڑا ،ایسا کوئی فارمولا زیربحث نہیں ، تنویر الیاس

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس خان اور تحریک انصاف کے رہنما سردار امجد سدوزئی ایڈووکیٹ نے حلقہ بلوچ سے تحریک انصاف کی مخالف سیاسی جماعتوں سے کارکنان کا ایک بڑا قافلہ تحریک انصاف میں شامل کردیا۔منگل کی شب پروقار شمولیتی پروگرام سے سردار تنویر الیاس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم کشمیر کا شوشہ اپوزیشن نے چھوڑا ہے۔ایسا کوئی فارمولا کہیں زیربحث نہیں ہے۔پاک بھارت مذاکرات خوش آئند ہیں جو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہوں گے۔پونچھ کے غیور لوگوں نے ثابت کر دیا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق آزاکشمیر میں تبدیلی چاہتے ہیں۔آمدہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر تحریک انصاف کی حکومت قائم کرینگے اور عمران خان کے وژن کے مطابق آزاد کشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنائیں گے۔امجد سدوزئی اور ان جیسے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے۔شمولیتی تقریب کا انعقاد سردار تنویر الیاس خان کے رابطہ آفس میں ہوا جس کے مہمان خصوصی سردار تنویر الیاس خان تھے جبکہ صدارت سردار امجد سدوزئی ایڈووکیٹ نے کی۔تقریب سے تحریک انصاف کے رہنماں سردار امجد سدوزئی ایڈووکیٹ۔سردار عامر جمیل۔سردار جمشید۔سردار ظہیرشاہین۔سردار تصور شاہین۔سردار وقاص۔سردار شکیل۔ارشد شاکر اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہونے اور سردار تنویر الیاس خان سمیت امجد سدوزئی ایڈووکیٹ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں سردارجمشید رضا۔سردار اخلاق۔سردار زاہد۔سردار فدا۔سردار طفیل۔سردار عاطف۔سردار ثاقب۔سہراب کیانی۔کامران جاوید۔فاروق الحسن۔ندیم قریشی۔سردار کبیر۔سردار اویس کلیم۔سردار زبیر۔سردار عابد۔سردار عرفان۔سردار ظفر۔سردار عثمان عنایت۔سردار میر داد۔سردار شعیب۔اشفاق کیانی۔خان مظہر۔سردار فیصل۔سردار فیضان۔سردار نوشاد۔فیصل۔ملک بشارت۔سردار مہتاب۔سردار خلیل۔سردار حاجی ضمیر۔صوبیدار افسر۔راجہ حسن۔حاجی مجید اور دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر سردار امجد سدوزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزادکشمیر بلخصوص پونچھ کے نوجوان سردار تنویر الیاس خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں اس لئے سیاسی بیت کیلئے بلوچ سے اسلام آباد آئے اور تحربک انصاف میں شامل ہوئے۔ہماری جنگ منشیات فروشی۔اقربا پروری اور مفاداتی ٹولے کے خلاف ہے جو ہم لڑیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کے عوام روایتی سیاست سے تنگ ہیں اور عمران خان کے وژن کے مطابق تبدیلی چاہتے ہیں۔اس تبدیلی کیلئے ہم اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ پونچھ کی دھرتی حریت رہنماں کی سرزمین ہے، سردار سبز علی خان، ملہی خان کی کھالیں اتاریں گئی، موروثیت اسلام۔میں نہیں ہے،نمائیدوں کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، چیرمین تحریک انصاف نے ہمیں ٹارگٹ دیا۔سردار امجد کو پارٹی مینڈیٹ دیتی ہے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں،چیف آرگنائزر، پارٹی صدر کو میری تجویز ہوگی، جن کو حلقہ کے عوام چاہتے ہیں انکو آگے لائیں۔ہر آنے والے دن میں پارٹی میں لوگ شامل ہورہے ہیں۔ستر سالوں سے ملک میں لوٹ کھسوٹ ہوئی،اورنج ٹرین کو سالانہ تیس ارب سبسڈی دینی پڑی ہے۔بسیں چلانے سے ملک نہیں چلا کرتے،میٹرو پروجیکٹ نے خسارہ دیا، عام آدمی نہیں جانتا ہمارے اداروں کو کیسے گروی رکھا گیا،سابقہ حکمرانوں نے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے،2005 کے زلزلے کے بعد آزاد کشمیر بنیادی ترقی کو ترس رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔