اسلام آباد(سب نیوز) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی راہنما فوادچوہدری کو 17 مارچ کو طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فواد چوہدری کواسلام آباد کے رہائشی راجہ محمد ہارون کی شکایت پر نوٹس جاری کیا ،ایف آئی اے سائیبر کرائم ونگ، اسلام آباد کے سب انسپیکٹر محمد منیب ظفرکے دستخطوں سے نوٹس جاری کیاگیا ،
راجہ ہارون نے شکایت میں موقف اپنایا کہ فواد چوہدری نے مریم نواز پر توشہ خانہ سے گھڑی لینے کا جھوٹا الزام عائدکیا، فواد چوہدری نے 12مارچ کو شب نوبجکر بیالیس منٹ پر اشتعال انگیز اور جھوٹا ٹویٹ جاری کیا،
شکایت کے متن کے مطابق ٹویٹ سے پرائیویسی کے قانون کی خلاف ورزی کی گئی، ٹویٹ کے ذریعے مریم نواز کے خلاف عوام کو بڑھکایا گیا، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری ہوچکا ہے، اس میں مریم نواز کے گھڑی لینے کا کوئی ذکر نہیں، دھمکی آمیز اور قانون کے منافی ٹویٹ کرنے پر فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مریم نواز پر توشہ خانہ سے گھڑی لینے کا الزام ، ایف آئی اے نے فوادچوہدری کو طلب کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔