Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانپی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،کوئی ان ہائوس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے،عثمان بزدار

پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،کوئی ان ہائوس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے،عثمان بزدار

چنیوٹ،وزیراعلی عثمان بزدار نے چنیوٹ میں اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا، انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کیلئے ڈویلپمنٹ پیکج لا رہے ہیں، عوامی مسائل جلد از جلد حل کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ میں 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا جائے گا، سڑکوں کی تعمیر سے متعلق 4 منصوبے بھی شامل ہیں، چاہتے ہیں پورے پنجاب کی یکساں ترقی ہو، پنجاب کے تمام اضلاع کو ترقیاتی پیکج دے رہے ہیں، چنیوٹ اور فیصل آباد کیلئے 10 ارب کا پیکج دیا۔ ان کا کہنا تھا رمضان بازار میں 2018 کے نرخوں پر اشیا ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے تاہم کوئی ان ہاس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے، جب عدم اعتماد آئے گی تو دیکھ لیں گے ڈرنے والے نہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عوام کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں، رمضان پیکیج کے تحت 313 بازار لگائے جائیں گے، پنجاب کے ہر شہر اور ہر علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ثمرات نظر آئیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔