ہومپاکستانچودھری سرور کی مسلم لیگ ق میں شمولیت پارٹی کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی،فرخ خان

چودھری سرور کی مسلم لیگ ق میں شمولیت پارٹی کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی،فرخ خان

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی فرخ خان نے سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی مسلم لیگ ق میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئیامید ظاہر کی ہے کہ اس سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی ۔ اپنے ایک بیان میں فرخ خان نے کہا کہ چودھری سرور ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں اور یقینا ان کی مسلم لیگ ق میں شمولیت پارٹی کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی ۔ فرخ خان نے کہا کہ مسلم لیگ ق عوامی جماعت ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے چودھری سرورکے تجربات سے استفادہ کیاجائے گا۔

https://palegoldenrod-eagle-533514.hostingersite.com/ch-sarwar-join-pmlq/

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔