ہومپاکستانڈی سی لاہور نے تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کر لی

ڈی سی لاہور نے تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کر لی

لاہور(سب نیوز)ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی لاہور نے پی ٹی آئی رہنماں سے رابطہ کر کے کہا کہ کرکٹ میچ کی وجہ سے اتوار کو ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، میچ کے انعقاد اور ٹیم کی آمدو رفت کی وجہ سے انتہائی حساس دن ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف نے ریلی ملتوی نہ کی تو دفعہ 144 کے نفاذ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا، واضح رہے عمران خان نے اتوار کو زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔