Tuesday, December 16, 2025
ہومبریکنگ نیوزپاک فوج بہادری اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے: جنرل عاصم منیر

پاک فوج بہادری اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے: جنرل عاصم منیر

راولپنڈی: چھٹے انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقابلے قومی انسداد دہشت گردی سینٹر پبی میں ہوئے، پاکستان آرمی کی 7 اور 10 بین الاقوامی ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا، مقابلے پبی کے پہاڑی علاقوں میں 7 سے 9 مارچ تک جاری رہے، یہ مقابلے اب بین الاقوامی ٹیم اسپرٹ ایویلیویشن ایونٹ بن چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف کی، انہوں نے مقابلوں کو افواج کی تربیتی مشق اور فزیکل فٹنس کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔