Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کا بڑا قافلہ زمان پارک لاہور پہنچ گیا

پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کا بڑا قافلہ زمان پارک لاہور پہنچ گیا

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی ریجن کے صدر علی نواز اعوان کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ زمان پارک لاہور پہنچ گیا قافلے کے ارکان کا چیئرمین عمران خان کا بھرپور تحفظ کرنے کا عزم

تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی و صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان کی قیادت میں شاندار قافلہ زمان پارک لاہور پہنچ گیا قافلے کے ارکان چیئرمین عمران خان کے تحفظ کے لئے پر عزم ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ عمران خان آج 22 کروڑ عوام کی ضرورت بن چکے ہیں عمران خان کو ہماری نہیں ہمیں عمران خان کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتیں اور مقتدر قوتیں عمران خان کے خلاف متحد ہو چکی ہیں کیونکہ وہ قوم کے لئے کھڑا ہے وہ پاکستان کو چوروں سے پاک کرنے کی بات کرتا ہے علی نواز اعوان نے کہا کہ ہزاروں کارکنان اپنے عظیم لیڈر کے تحفظ کے لئے اپنی جان تک قربان کرنے کو تیار ہیں علی نواز اعوان نے کہا کہ عمران خان کا جرم یہ ہے کہ اس نے قوم کو بیداری کا درس دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔