ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر شہباز گِل نے کہا کہ میرے وکیل کو حادثہ ہوگیا، وہ پیش نہیں ہو سکیں گے، میں ذاتی طور پر عدالت کے سامنے گزارشات رکھنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے شریک ملزم ارشد شریف کو زبردستی ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، یہی مقدمات ارشد شریف کے ملک چھوڑنے کی وجہ بنے، اس نے ملک چھوڑا تو انہیں ٹریس کرنے کی کوشش کی گئی۔
شہباز گِل نے کہا کہ ارشد شریف کینیا پہنچے تو انہیں وہاں قتل کر دیا گیا، تفتیش کے لیے تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ تفتیشی ٹیم نے اس مقدمے کے مدعی کو بھی اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا۔
شہباز گِل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل کا سوموٹو لیا اور تفتیش کے لیے اسپیشل جے آئی ٹی بنادی جس نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب بھی جمع کرایا ہے۔
وکیل پیش نہ ہوئے تو شہباز گِل نے خود ہی اپنا موقف عدالت کو بتا دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
