Wednesday, January 28, 2026
ہومکھیلشاہد آفریدی نے جوا کھیلنے والی کمپنی کی شرٹ پہننے سے انکارکردیا

شاہد آفریدی نے جوا کھیلنے والی کمپنی کی شرٹ پہننے سے انکارکردیا

دوحہ :لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے بیٹنگ کمپنی (جوا کھیلنے والی سائٹ)کی شرٹ پہننے سے انکار کردیا۔گزشتہ روز قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے افتتاحی میچ سے قبل ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے جوا کھیلنے والی کمپنی کے لوگو والی شرٹ پر ٹیپ لگا کر میچ میں شرکت کی۔انتظامیہ کی جانب سے جرمانے کے سامنے کا امکان ہونے کے باوجود شاہد آفریدی نے جرسی کا لوگو چھپایا۔ایشیا لائنز نے افتتاحی میچ میں انڈیا مہاراجہ کو 9 رنز سے شکست دی تھی۔اس میچ میں مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 73 رنز کی میچ ووننگ اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔