Tuesday, January 27, 2026
ہومٹاپ سٹوریپی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں راجا خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کے طلب کرنے پر علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں مسلسل غیر حاضری رہنے پر اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی شروع کردی جس کے لیے عدالت نے ملزم علی امین کا اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت کی درخواست بھی خارج کردی۔
عدالت نے علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔