اسلام آباد(سب نیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت نے چیک ڈس آنر کیس میں فوجداری کاروائی کیلئے دائر درخواست پر وزیراعلی بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری میر عمران تاج گچکی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
گذشتہ سماعت کے دوران مدعی مقدمہ کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت طلبی کے باوجود میر عمران تاج گچکی عدالت پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے مسترد کردیا اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے میر عمران تاج گچکی کو 13 مارچ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ میر عمران تاج گچکی کے خلاف 3 کروڑ 85لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،عدالت نے میر عمران تاج گچکی کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کررکھاتھا۔
