Tuesday, January 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزرویت کمیٹی اجلاس میں دم پخ ، کڑاہی تکہ سمیت پرتکلف دعوت منسوخ

رویت کمیٹی اجلاس میں دم پخ ، کڑاہی تکہ سمیت پرتکلف دعوت منسوخ

پشاور: ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا نے رویت ہلال کمیٹی اجلاس میں دم پخ اور کڑاہی تکہ سمیت پرتکلف دعوت منسوخ کردی۔محکمہ اوقاف نے کفایت شعاری کے اصولوں کو اپناتے ہوئے رویت کمیٹی کی تواضع کا مینیو منسوخ کر دیا۔ ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا۔

ایڈمنسٹریٹر اوقاف حامد علی نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی ممبران کی تواضع کفایت شعاری پالیسی کے تحت کی جائے گی، جاری کیا گیا مینیو منسوخ کر کے چائے کا انتظام کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
رویت کمیٹی اجلاس کے بارے میں خبر آئی تھی کہ ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا نے کفایت شعاری مہم کو نظر انداز کر دیا اور 22 مارچ کو اجلاس کیلئے پرلطف لنچ اور ڈنر کے انتظام کی ہدایت کی تھی۔

اجلاس میں شریک 100 شرکا کیلئے دم پخ ، کڑاہی تکہ ، بیف اور حلوے کے انتظامات کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس حوالے سے کوٹیشن بھی جع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔وی آئی پی شخصیات اور عام شرکا کیلئے الگ الگ انتظامات کیے جارہے تھے۔ وی آئی پی کیلئے دم پخ ، کڑاہی تکہ ، بیف اور چاول کے انتظامات کیے جارہے تھے۔ ایڈمنسٹریٹر اوقاف حامد علی کا کہنا تھا کہ محمکہ اوقاف مالی بحران کا شکار ہے، تاہم مرکزی رویت کمیٹی کے انتظامات کیلئے وفاق سے ہدایات جاری ہوئی ہیں، ملک بھر سے علما کرام آئے گے ان کو عزت دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔