اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے سوشل میڈیا اکانٹس کے حوالے سے ترجمان نیب نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ترجمان قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا ٹوئٹر اور فیس بک پر کوئی اکانٹ نہیں ہے۔
ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نذیر احمد سے منسوب تمام سوشل میڈیا اکانٹس جعلی ہیں، میڈیا اور عوام ان جعلی اکانٹس کی پیروی نہ کریں۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کیا ہے۔
