Wednesday, January 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزافغانستان کیخلاف سیریز میں بابر کو آرام دینے کا امکان، کپتان کون ہوگا؟

افغانستان کیخلاف سیریز میں بابر کو آرام دینے کا امکان، کپتان کون ہوگا؟

اسلام آباد: افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان بابر اعظم کو آرام کروانے اور نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کیخلاف سیریز میں کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو آرام دیے جانیکا امکان ہے ،اس صورت میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نئے کھلاڑیوں کو آزمایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان اور احسان اللہ کو ٹیم میں شامل کیے جانیکا امکان ہے جب کہ عماد وسیم اور فہیم اشرف کو بھی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔افغانستان کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچ شارجہ میں 24 ، 26 اور 27 مارچ کو ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔