Wednesday, January 28, 2026
ہومدنیاشی جن پھنگ چین کے صدر اور عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین منتخب

شی جن پھنگ چین کے صدر اور عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین منتخب

ہان زنگ کو چین کے نا ئب صدر کے طور پر منتخب کر لیا گیا
بیجنگ ()
چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں شی جن پھنگ نے متفقہ طور پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین منتخب ہو کر آئین کے تحت حلف اٹھا لیا ہے ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چین کے نو منتخب نائب صدر ہان زنگ نے آئین کے تحت اپنا حلف اٹھا لیا ہے۔
چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نو منتخب سربراہ چائو لہ چی نے آئین کے تحت اپنا حلف اٹھا لیا ۔قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نو منتخب نائب سربراہوں اور سیکریٹری نے بھی اجتماعی طور پرآئین کے تحت حلف اٹھا لیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔