Wednesday, January 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزنوازشریف کو دوران قید زہر دیے جانے سے ان کے پلیٹ لیٹس گرے تھے،مریم نواز

نوازشریف کو دوران قید زہر دیے جانے سے ان کے پلیٹ لیٹس گرے تھے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کو قید کے دوران زہر دیے جانے کا دعویٰ کردیا ۔
ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو دوران قید زہر دیے جانے سے ان کے پلیٹ لیٹس گرے تھے، جب ان کی حالت بگڑی اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں آئے تو کچھ لوگوں کے ہاتھ پاوں پھول گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنا ان ہی لوگوں کی مجبوری تھی، کبھی نہ کبھی یہ بات سامنے آجائے گی کہ اس معاملے میں بھی عمران خان ملوث تھا۔
اس سے پہلے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا بیان آچکا ہے، امید ہے اب ادارہ اس پر نوٹس لے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔