اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی کابینہ میں ردوبدل، وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی ،وزارت اطلاعات، توانائی، ایوی ایشن، اقتصادی امور اور کشمیر کمیٹی میں تبدیلی کا امکان ،بعض وزرا فارغ ہونگے، کچھ نئے چہرے شامل ہوں گے ،وزیراعظم کل شام تک کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کریں گے ،ذرائع کے مطابق خسرو بختیار اپنے موجودہ عہدے پر نہیں رہیں گے، شبلی فراز کو وزارت پیٹرولیم اور ایوی ایشن کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے، فواد چوہدری کو وزیراطلاعات یا وزیرداخلہ کا قلمدان سونپا جا سکتا ہے، فواد چوہدری وزارت اطلاعات کے ساتھ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اضافی چارج چاہتے ہیں، فرخ حبیب کو وزیر مملکت بنایا جائے گا، شہریار آفریدی سے کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لیے جانے کا امکان ، فخر امام کو دوبارہ چیئرمین کشمیر کمیٹی لگایا جائے گا، وزیراطلاعات و نشریات کو دو الگ حصوں میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ، اطلاعات میں وزیر مملکت اور نشریات میں معاون خصوصی لگایا جائے گا، عمرایوب سے بھی توانائی اور پیٹرولیم کی وزارت واپس لیے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ میں ردوبدل، وزیراعظم کی مشاورت مکمل ،وزارت اطلاعات، توانائی، ایوی ایشن، اقتصادی امور اور کشمیر کمیٹی میں تبدیلی کا امکان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔